Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان ‘چھٹی مرتبہ ایشیا کپ ٹرافی چمپئن

ہندوستان ‘چھٹی مرتبہ ایشیا کپ ٹرافی چمپئن

فائنل میں میزبان بنگلہ دیش کو 8 وکٹس سے شکست کا سامنا
میرپور 6 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ ایشیا کپ ٹرافی جیت لی ہے اور فائنل میں اس نے میزبان بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹس سے شکست دیدی ۔ اس کامیابی میں ہندوستان کے شکھر دھون نے 44 گیندوں میں 60 رن بناکر اہم رول ادا کیا ۔ اس میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 120 رن بنائے تھے جس کے جواب میں ہندوستان نے دو وکٹس کے نقصان پر یہ نشانہ عبور کرلیا ۔ آج فائنل مقابلہ بارش سے متاثر رہا جس کی وجہ سے میچ کو 15 اوورس کا کردیا گیا تھا ۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 120 رنز بنائے تھے ۔ ہندوستان کی شروعات ٹھیک نہیں رہی تھی جب دوسرے ہی اوور میں اوپنر روہت شرما آوٹ ہوگئے تھے ۔ سومیا سرکارنے ان کا کیچ لیا تھا ۔ تاہم ویراٹ کوہلی اور شکھر دھون نے ٹیم کو مزید نقصان سے بچایا ۔ ویراٹ کوہلی نے 41 ناٹ آوٹ رنز بنائے جبکہ شکھر دھون 60 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ ہندوستان کو آخری دو اوورس میں 19 رن درکار تھے تاہم کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے 6 گیندوں میں 20 ناٹ آوٹ رنز کیساتھ میچ میں ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا ۔ شکھر دھون کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ بنگلہ دیش کے شبیر محمد کو پلئیر آف دی ٹورنمنٹ کا اعزاز دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT