Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کادورۂ سری لنکا ‘26 جولائی کو پہلا ٹسٹ

ہندوستان کادورۂ سری لنکا ‘26 جولائی کو پہلا ٹسٹ

کولمبو۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹ بورڈ نے جولائی کے آخر میں ہندوستان کے دورہ سری لنکا کا اعلان کر دیا ہے۔سری لنکائی بورڈ کے بموجب ہندوستان دورہ سری لنکا کے دوران میچز کی سیریز کھیلے گا جس کا آغاز 26 جولائی کو ٹسٹ میچ سے ہو گا۔ ٹسٹ میں سرفہرست ٹیم ویراٹ کوہلی کی قیادت میں تین ٹسٹ ،پانچ ونڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ سری لنکا سے کھیلی گی۔سری لنکائی بورڈ کے مطابق پہلا ٹسٹ گال میں، دوسرا کولمبو،جبکہ تیسرا کینڈی میں ہو گا۔20اگست سے دمبولا میں پانچ ونڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جبکہ ٹوئنٹی20 میچ 6 ستمبر کو کولمبو میں ہو گا۔ہندوستان اس وقت ویسٹ انڈیز کے دورے میں محدود اوورز کی سیریز کھیل رہا ہے۔ہندوستانی ٹیم نے آخری مرتبہ 2015 میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا جہاں اس نے تین ٹسٹ میچوں کی سیریز2-1 سے جیت لی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پہلا ٹسٹ گال میں 26 تا 30جولائی،دوسرا ٹسٹ کولمبو میں 3 تا 7اگست،تیسرا ٹسٹ کینڈی میں 12تا 16اگست کو کھیلا جائے گا۔دمبولا میں 20 اگست کو پانچ ونڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ ہو گا۔دوسرا ونڈے کینڈی میں 24 اگست ، تیسرا کینڈی میں 27 اگست ، چوتھا 31 اگست کو کولمبو اور پانچواں 3ستمبر کو کولمبو میں ہو گاجبکہ واحد ٹوئنٹی 20 6 سمتبر کو کولمبو میں ہی ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT