Friday , September 22 2017
Home / دنیا / ہندوستان کا سفر نہ کرنے چین کا شہریوں کو مشورہ

ہندوستان کا سفر نہ کرنے چین کا شہریوں کو مشورہ

بیجنگ 24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے ہندوستان کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کے لئے آج اندرون دو ماہ دوسری سیفٹی اڈوائزری جاری کرتے ہوئے پڑوسی ملک میں ٹرین حادثات، قدرتی آفات اور وقفے وقفے سے متعدی امراض کے معاملے اُبھر آنے کے واقعات کا ذکر کیا ہے۔ ہندوستان میں چینی سفارت خانے کا جاری کردہ اعلامیہ اِس ماحول میں سامنے آیا ہے کہ ڈوکلم تعطل پر چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے ہندوستان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ اڈوائزری میں چینی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اپنی شخصی حفاظت اور سکیورٹی کے معاملے میں مقامی صورتحال پر توجہ دیں اور اندرون ملک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ سرکاری پیپلز ڈیلی آن لائن کی اطلاع کے مطابق سفر کرنے والے شہریوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپنے ساتھ شخصی شناختی معلومات ضرور رکھیں، مذہبی رسوم کی تعمیل کریں اور اپنی فیملی ، رفقاء اور دوستوں کو اپنے سفر کے بارے میں آگاہ رکھیں۔ یہ وارننگ ختم سال تک کارکرد ہے۔

TOPPOPULARRECENT