Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا سیمی فائنل میں پاکستان سے مقابلہ

ہندوستان کا سیمی فائنل میں پاکستان سے مقابلہ

ممبئی ۔ 25 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا ابوظہبی میں کھیلے جارہے ایشین اسنوکر چمپین شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان سے مقابلہ ہوگا۔ حالیہ عرصہ میں کوانٹی نینٹل 6 ریڈ چمپین شپ کا خطاب حاصل کرنے والے ہندوستانی کھلاڑی پنکج اڈوانی نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے خلاف کوارٹر فائنل میں ہندوستان کی 3-0 کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔
دیپیکا ، جوشنا کوارٹر فائنل میں داخل
ہانگ کانگ ۔ 25 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سرفہرست اسکواش کھلاڑی جوشنا چناپا اور دیپیکا پلیکل نے ہانگ کانگ انٹرنیشنل چمپین شپ کے افتتاحی مقابلہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ درجہ بندی میںہندوستان کیلئے سب سے بہتر مقام 13 ویں نمبر پر موجود جوشنا نے مصری کھلاڑی سلمیٰ حانیہ کو 11-1 ، 11-3 ، 11-3 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT