Tuesday , May 30 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا نمبر ون بننا طئے

ہندوستان کا نمبر ون بننا طئے

دبئی ۔ 7 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بندی میں اپنا پہلا مقام دوبارہ حاصل کرلے گی جیسا کہ اس نے یہاں منعقدہ بنگلور ٹسٹ میں آسٹریلیا کو 75 رنز سے شکست دیکر چار مقابلوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کرلیا ہے ۔ یکم اپریل تک نمبر ایک مقام پر رہتے ہوئے ویراٹ کوہلی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم آئی سی سی کا ایک ملین ڈالر کاانعام بھی حاصل کرسکتی ہے ۔ آئی سی سی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے تصدیق کردی ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف 75 رنز کی کامیابی کے بعد ہندوستانی ٹیم نمبر ایک مقام پر واپسی کرے گی اور اسے یکم اپریل تک اس مقام پر رہتے ہوئے ایک ملین ڈالرس کا انعام بھی حاصل ہوسکتا ہے ۔ بنگلور میں منعقدہ ٹسٹ میں کامیابی کے ذریعہ ہندوستانی ٹیم نے سیریز میں واپسی کی ہے کیونکہ پونے میں منعقدہ سیریز کے افتتاحی مقابلے میں ہندوستان کو 333 رنز کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی جس کے بعد بنگلور میں ٹاس جیتنے کے باوجود پہلی اننگز میں ہندوستان کے مظاہرے مایوس کن رہے تھے نیز آسٹریلیائی ٹیم کو پہلی اننگز میں سبقت لینے کے باوجود میزبان ٹیم نے مقابلے میں شاندار واپسی کرتے ہوئے نہ صرف آسٹریلیا کو 112 رنز پر ڈھیر کیا بلکہ 75رنز کی کامیابی بھی حاصل کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT