Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کا ٹیم وکٹوریہ کے ساتھ پریکٹس میچ

ہندوستان کا ٹیم وکٹوریہ کے ساتھ پریکٹس میچ

کولکتہ ۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) فیفا انڈر17 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر غیر ملکی دورے پر گئی ہندوستانی جونیئر ٹیم کل پرتگال کے وکٹوریہ ڈی سیتوبل کلب سے پرتگال کے ٹروئیا میں اپنا پہلا پریکٹس میچ کھیلنے اترے گی۔ہندوستان کی میزبانی میں اکتوبر میں اس سال فیفا انڈر17 فٹ بال ورلڈ کپ کا اہتمام کیا جائے گا جس کی تیاریوں کے پیش نظر ہندوستان کی انڈر17 ورلڈ کپ ٹیم غیر ملکی دورے پر گئی ہے ۔ ہندوستانی جونیئر ٹیم وکٹوریہ کے ساتھ پہلا پریکٹس میچ کھیلنے کے بعد پرتگال کے دیگر معروف کلبوں بیلنیج،بینے فیکا، ایسٹورل اوراسپورٹنگ کلب پرتگال کے ساتھ بھی پریکٹس میچ کھیلے گی۔آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے بموجب ہندوستانی ٹیم11 اپریل کو کوچ لوئیس نورٹن ڈی ماتوس کی قیادت میں یورپ کے دورے کیلئے روانہ ہوئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT