Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / ہندوستان کا کوئی موبائل فون ادائیگی کیلئے محفوظ نہیں

ہندوستان کا کوئی موبائل فون ادائیگی کیلئے محفوظ نہیں

موبائل فونس کے چپس تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی کوالکام کا بیان

نئی دہلی۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک طرف تو حکومت موبائل فونس کے ذریعہ ڈیجیٹل ادائیگیوں پر زور دے رہی ہے تو دوسری طرف سب سے بڑے چپس سیٹ میکر کوالکام نے کہا کہ ای۔ والٹ اور موبائل بینکنگ ہندوستان میں محفوظ نہیں ہے کیونکہ ان میں جو ہارڈویر استعمال کیا جاتا ہے، اس کی صیانت کی سطح آن لائن سودوں کیلئے زیادہ محفوظ نہیں ہے۔ سینئر ڈائریکٹر پراڈکٹ مینجمنٹ کوالکام ایس وائی چودھری نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی مشہور ڈیجیٹل ادائیگی کا آلہ جو ہندوستان میں زیراستعمال ہے، ہارڈویر کی صیانت کی سطح پر عمل آوری نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں کی جانے والی تحقیق کے بموجب حکمت عملی کی تجزیہ کاری کا کام کیا گیا ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ ہر شخص موبائل فون پر ربط پیدا کرسکتا ہے اور آپ نہیں جانتے کہ جو ربط پیدا کررہا ہے، اس نے آپ کے اکاؤنٹ سے رقم ہیک (چوری) کرلی ہے جس کا موبائل فون صارف کو پتہ بھی نہیں چلتا۔ انہوں نے کہا کہ اب کوالکام ڈیجیٹل ادائیگیوں کی کمپنیوں سے ربط پیدا کرکے ان سے خواہش کررہا ہے کہ وہ موبائل فون پر ادائیگیوں کے لئے محفوظ طریقہ متعارف کروائیں۔ فی الحال ہندوستان کا ماحول ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے جو موبائیل فونس سے کی جاتی ہیں، ناسازگار ہے۔

TOPPOPULARRECENT