Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کرکٹ کھیلنے کے معاہدے کا احترام کرے: شہریار

ہندوستان کرکٹ کھیلنے کے معاہدے کا احترام کرے: شہریار

لاہور ، 2 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ ٹسٹ سیریز کھیلنے کے معاہدے کا احترام کرنا چاہئے۔ ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ آٹھ سال میں چھ ٹسٹ سیریز کھیلنے کے بارے میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کر رکھے ہیں اور اس سلسلے کی پہلی سیریز اس سال ڈسمبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانی ہے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی نے اس سیریز کے امکانات تقریباً ختم کر دیئے ہیں۔ پاکستان سے نہ کھیلنے کے بارے میں تازہ ترین بیانات خود ہندوستانی بورڈ کے سکریٹری ٹھاکر نے دیئے ہیں جو برسراقتدار بی جے پی کے ایم پی بھی ہیں۔شہریار نے منگل کو بی سی سی آئی کو ارسال کردہ خط میں لکھا ہے کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھا جانا چاہئے۔ شہریار نے اپنے خط میں ٹھاکر کو یہ بھی یاد دلایا ہے کہ جب وہ 2004ء میں ہندوستانی ٹیم کے ساتھ پاکستان آئے تھے تو انھوں نے خود لوگوں کی والہانہ محبت دیکھی تھی۔ پی سی بی چیرمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بورڈ نے باہمی سیریز کے نشریاتی حقوق کے معاملے میں ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے تحفظات بھی دور کر دیئے ہیں۔دوسری جانب پی سی بی ہندوستان سے سیریز نہ ہونے کی صورت میں بنگلہ دیش سے کھیلنے کا خواہشمند تھا لیکن بی سی بی نے اپنی کرکٹ لیگ میں کھلاڑیوں کے مصروف ہونے کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ سے معذرت کر لی ہے۔

TOPPOPULARRECENT