Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کومستقبل میں خشک سالی کا سامنا

ہندوستان کومستقبل میں خشک سالی کا سامنا

دو سال کے دوران معمول سے کم بارش ہونے کے باعث صورتحال ابتر
نئی دہلی ۔2جون (سیاست ڈاٹ کام)گزشتہ دو برسوں کے دوران معمول سے کم بارش ہونے اور مانسون کے معمول پر رہنے کے باوجود ہندوستان کومزید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔گزشتہ 150برسوں میں بارش کے رکارڈ کے مطالعے کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا ہے ۔موسم کے سینئر سائنس داں پی وی جوزف کے مطابق1950سے 1989تک ہندوستان کو دس بار خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ 2000کے بعد بھی کئی بار خشک سالی آئی۔ خدشہ ہے کہ 2020سے لے کر 2049تک ملک کو مزید خشک سالی کی صورت حال سے گزرنا پڑسکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وسطی ایشیا میں فضائی درجہ حرارت میں مسلسل واقع ہورہی کمی کی وجہ سے مسلسل خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس سے متعلق جنوب ایشیا میں آئندہ تین دہائی کے دوران ممکنہ خشک سالی کی صورت حال کے سلسلے میں اطلاع حاصل کی جاسکتی ہے ۔ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں اس سال بھی شدید خشک سالی کی صورتحال دیکھی گئی۔

TOPPOPULARRECENT