Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کو آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں دوبارہ اول مقام

ہندوستان کو آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں دوبارہ اول مقام

نئی دہلی ، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹسٹ ٹیم جس کی قیادت ویراٹ کوہلی کررہے ہیں، اس نے آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹسٹ درجہ بندی کا ٹاپ پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی جبکہ جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کے خلاف جوہانسبرگ میں 0-2 سے سیریز شکست ہوگئی۔ ہندوستان جو 2011ء میں انگلینڈ کے مقابل 0-4 سے ’وائٹ واش‘ کے بعد اپنے اول مقام سے میزبانوں کے حق میں محروم ہوا تھا، گزشتہ ڈسمبر وطن میں پروٹیز (جنوبی افریقہ) کو 3-0 سے شکست فاش دیتے ہوئے پھر سے اول پوزیشن کی طرف چل پڑا تھا۔

TOPPOPULARRECENT