Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو آبادی کے لحاظ سے 8400 اولمپکس میڈلس جیتنا چاہئے

ہندوستان کو آبادی کے لحاظ سے 8400 اولمپکس میڈلس جیتنا چاہئے

نئی دہلی۔ 15اگست (سیاست ڈاٹ کام)  برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں اولمپکس گیمس کا آغاز ہوچکا ہے جس میں اب تک ملی رپورٹس کے مطابق ہندوستانی اتھلیٹس نے انتہائی ناقص مظاہرہ کیا ہے ۔اس کے باوجود کہا جاتا ہے کہ اولمپک گیمس میں ہندوستان کا مظاہرہ بتدریج بہتر ہوتا جارہا ہے ۔ تاہم آبادی کے لحاظ سے اولمپکس میں حاصل کردہ میڈلس کی تعداد کاجائزہ لیں تو ہمیں بڑی مایوسی ہوتی ہے ۔ ہندوستان کی آبادی 1۔25 ارب سے تجاوز کرگئی ہے اور ہمارے ملک نے اب تک کھیلوں کے ان باوقار عالمی مقابلوں میں جملہ 26 میڈلس حاصل کئے ہیں ۔ اس کے برخلاف فن لینڈ جیسے چھوٹے ملک نے 302 اور جمائیکا 67 میڈلس حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہندوستان کی 47,749,690 آبادی کو ایک میڈل حاصل ہوا جبکہ فن لینڈ کی 17904 آبادی کیلئے ایک میڈل ملا ہے ۔ اس لئے ہندوستان کو کم از کم 62342میڈلس حاصل ہونا چاہئے تھا ۔ فی میڈل جی ڈی پی کا جائزہ لیا جائے تو ہندوستان کیلئے 71۔08 ارب ڈالرس اور فن لینڈ کیلئے 0۔22 ارب ڈالرس ہوتے ہیں ان حالات میں جمائیکا کے اعداد کی برابری کیلئے ہندوستان کو 8400 اولمپکس میڈلس جیتنا چاہئے ۔ اگر چہ ریوڈی جنیرو اولمپکس کے ابتدائی مقابلوں میں ہندوستان کا مظاہرہ بہت خراب رہا اس کے باوجود ہندوستانی جتھہ کو میڈلس حاصل کرنے کی اُمید ہے۔ ہندوستانی عہدیداروں نے 10 سے زائد میڈلس حاصل کرنے کا وعدہ کیا ہے جس سے ملک میں شائقین کی اُمیدیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ ہندوستان کیلئے بری خبر یہ ہے کہ شوٹرس ابھینو بندرا اور گگن نارنگ بھی اپنے حریفوں سے پیچھے ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT