Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو آسٹریلیا کیخلاف آخری میچ میں ’ دلاسہ بخش‘ کامیابی

ہندوستان کو آسٹریلیا کیخلاف آخری میچ میں ’ دلاسہ بخش‘ کامیابی

میزبانوں نے ایک کے مقابلہ چار سے سیریز جیت لی ، منیش پانڈے ، روہت شرما اور شکھردھون کی شاندار بیٹنگ
سڈنی ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جواں سال منیش پانڈے کے شاندار 104 رن (ناٹ آؤٹ) کی مدد سے ہندوستانی ٹیم نے پانچویں اور آخری ونڈے میچ میں آسٹریلیا کو چھ وکٹس سے شکست دیتے ہوئے صفر کے مقابلہ پانچ سے کامیابی حاصل کرنے میزبانوں کی کوشش کو ناکام بنادیا ۔ اس طرح آسٹریلیا کو اس سیریز میں اگرچہ ایک کے مقابلے چار سے کامیابی ملی ہے لیکن آخری میچ میں ہندوستانی ٹیم کو دلاسہ بخش فتح حاصل ہوگئی ہے ۔ قبل ازیں ہندوستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع دیا ۔ میزبان ٹیم سات وکٹ کے نقصان سے 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ ہندوستانی ٹیم اپنی کامیابی کیلئے مقرر 331 رن کے بھاری اسکور پر مبنی ہدف کا انتہائی مستعدی کے ساتھ روہت شرما (99) اور شکھردھون (78) نے 123 رن  کی ساجھیداری کے ساتھ مضبوط بنیاد رکھا اور منیش پانڈے نے اپنی پہلی ونڈے سنچری کے ذریعہ ہندوستانی ٹیم کو اس وقت کامیابی سے ہمکنار کیا جبکہ کھیل ختم ہونے کیلئے دو گیند باقی تھے ۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کی سرزمین پر بھاری اسکور پر مبنی ہدف کے تعاقب کا کامیاب ریکارڈ قائم کیا ۔ قبل ازیں بھی ہندوستانی ٹیم بھاری اسکور کے تعاقب کی کوششوں میں پسپا ہوگئی لیکن اس مرتبہ منیش پانڈے آخری تک کریز پر ڈٹے رہتے ہوئے ماضی کے سانحہ سے گریز کو یقینی بنایا گیا ۔ مہمان ٹیم نے ابتداء سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن اس مرحلہ پر انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز صورتحال پیدا ہوگئی تھی

جب آخری اوور میں اس ٹیم کو اپنی کامیابی کے لئے 13 رن درکار تھے ۔ مچل مارش آخری اوور ڈال رہے تھے ۔ ان کا پہلا ہی گیند وائیڈ ہوگیا ۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم کو کامیابی کے لئے چھ گیندوں میں 12 رن بنانا تھا ۔ اس مرحلہ پر کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے جو ساری اننگز میں کم سے کم ایک چھکہ لگانے کیلئے بے چین تھے کہ مارش کی ایک فل ٹاس گیند پر چھکہ کو لگادیا لیکن اس کے بعد کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ لیکن منیش پانڈے نے اس مرحلہ پر اپنا صبر وتحمل برقرار رکھا اور ہدف کو پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ پانڈے نے آٹھ چوکوں ، ایک چھکے کی مدد سے 104 رن بنالیا ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا یہ کاروان اب ایڈیلیڈ منتقل ہوگا جہاں یوم جمہوریہ ہند /26 جنوری کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ۔ 20 سیریز کا پہلا مقابلہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT