Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو ابیر کپ میں برونز میڈل

ہندوستان کو ابیر کپ میں برونز میڈل

کنشن(چین) ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی بیڈ منٹن کی ویمنس ٹیم نے آج یہاں ابیر کپ کے کوارٹر وائنل میں تھائی لینڈ کو 3-1 سے شکست دیتے ہوئے برونز میڈل حاصل کیا ہے۔ ہندوستانی ویمنس ٹیم نے مذکورہ ٹورنمنٹ کے گزشتہ ایڈیشن میں اس وقت تاریخ بنائی تھی جب دہلی میں اسے سیمی فائنل مقابلے میں جاپان کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی تھی تاہم اس نے یہاں بیرون ملک بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ قبل ازیں سائنا نہوال کو 2013ء کی عالمی چمپئن رٹچانو انٹانون کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی۔ پہلے مقابلہ میں ہندوستان کی کلیدی کھلاڑی کو ہونے والی شکست کے بعد پی وی سندھو اور ڈبلس کی جوڑی جوالا گٹا و اشونی کونپا نے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کو مقابلے میں واپس لے آیا۔

TOPPOPULARRECENT