Sunday , July 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو ارجنٹینا کے خلاف3-0 سے شکست

ہندوستان کو ارجنٹینا کے خلاف3-0 سے شکست

جوہانسبرگ۔17جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو یہاں ارجنٹینا کے خلاف ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل میں اپنے آخری گروپ میچ میں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔اب ہندوستان کا منگل کو کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کا سامنا ہو گا۔ دنیا کی تیسرے نمبر کی ٹیم ارجنٹینا نے آغاز سے ہی بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے گول اسکور کرنے کی کوشش کی اور دوسرے ہی منٹ میں اسے کامیابی حاصل ہوگئی اور روسیو سانچیز نے اپنی ٹیم کو 1-0 سے برتری دلا دی۔ہندوستانی گول کیپر سویتا کو مخالف ٹیم کی کھلاڑیوں نے کافی مصروف رکھا۔ سانچیز نے اپنے دوسرے ہی شاٹ پر یہ گول کیا جبکہ سویتا نے ان کی پہلی کوشش کو چھلانگ لگاتے ہوئے بچا لیا تھا لیکن وہ سانچیز کی دوسری کوشش کو روک نہیں سکیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT