Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو امریکہ کے خلاف 3-2 کی شکست

ہندوستان کو امریکہ کے خلاف 3-2 کی شکست

مینہم ( امریکہ ) ۔ 19 جولائی۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ہاکی ٹیم نے دورہ امریکہ کا مایوس کن آغاز کیا ہے جیسا کہ خواتین ٹیم کو میزبان امریکہ کے خلاف ابتدائی مقابلے میں 3-2 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ چمپیئنس ٹرافی میں برونز میڈل حاصل کرنے والی امریکی ٹیم نے ابتدائی مقابلے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ ہندوستان کیلئے 33و یں منٹ میں پریتی دوبے ، 38 ویں منٹ میں دیپیکا نے گول بنائے جبکہ امریکہ کیلئے چھٹویں منٹ میں کیتھلین سرکی ، 31 ویں منٹ میں کے ٹی بامب اور 48 ویں منٹ میں کیلسی کولو چیک نے گول بنائے ۔ اس مقابلے میں دونوں ہی ٹیموں نے محتاط رویہ اختیار کیا تھا تاکہ شکست سے محفوظ رہ سکیں ۔ دونوں ہی ٹیموں نے اپنی دفاع کو کافی مضبوط کر رکھا تھا جبکہ اٹیک کے شعبہ میں جارحیت کا فقدان دکھائی دیا۔ مقابلے کے آغاز پر چھٹویں منٹ میں ہی کیتھلین کے گول نے میزبان ٹیم کو سبقت دلوائی تھی جبکہ پہلے مرحلہ میں ہندوستان کیلئے وندنا کاتریا نے گول بنانے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT