Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو ایک مقام کا نقصان ‘پاکستان کی ترقی

ہندوستان کو ایک مقام کا نقصان ‘پاکستان کی ترقی

دبئی ۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ ٹیم نے چمپیئنزٹرافی 2017 کے فائنل میں روایتی حریف ہندوستان کو 180 رنز سے شکست دے کر درجہ بندی میں ترقی کرتے ہوئے چھٹا مقام حاصل کرلی۔اوول کے میدان میں کھیلے گئے چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے بیٹنگ میں 338 رنز بنائے اور بولنگ کے شعبے میں پہلے ہی اوور سے ہی ہندوستان کی مضبوط بیٹنگ کو پریشان کرنا شروع کردیا تھا۔محمد عامر، حسن علی، جنید خان اور شاداب خان کی نپی تلی بولنگ کے سامنے ہندوستان 31 ویں اوور میں 158 رنز پر آؤٹ ہو کر میچ 180 رنز کے بھاری فرق سے ہار گئے۔پاکستان نے ہندوستان کے خلاف واضح فتح کے ساتھ نہ صرف چمپیئنز ٹرافی حاصل کرلی بلکہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے اپنے سر پر لٹکنے والی تلوار کو بھی ہٹادیا۔چمپیئن بننے سے قبل پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے بھی کم درجے آٹھویں نمبر پر موجود تھیں تاہم اب ایونٹ میں بہترین ٹیموں کو شکست دینے کے بعد 95 نشانات کے ساتھ نیوزی لینڈ سے ایک درجہ پیچھے چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ونڈے درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 119 نشانات کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جس کو پاکستان نے ٹورنمنٹ کے گروپ میچ میں شکست دی تھی۔سابق عالمی چمپیئن آسٹریلیا کی ٹیم دوسرے اور چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست کھانے والی ہندوستانی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستان نے چمپیئنزٹرافی کے سیمی فائنل میں ٹورنمنٹ کی پسندیدہ انگلینڈ کی ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم انگلینڈ درجہ بندی میں چوتھا نمبر برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 111 نشانات کے پانچویں نمبر پر موجود ہے ‘ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان صرف ایک نشان کا فرق ہے۔پاکستانی ٹیم کو درجہ بندی میں بہتر نمبر کے لئے مستقبل میں مزید بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ آٹھویں نمبر پر موجود سری لنکا کے نشانات 93 ہیں جو محض 2 نشانات کا فرق ہے۔ویسٹ انڈیز بدستور نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے جبکہ زمبابوے کی ٹیم کا نمبر 11 ہے۔پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی اور بابر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی میں بہترین مظاہروں کا پھل مل گیا، فاسٹ بولردرجہ بندی میں ساتویں جبکہ نوجوان بیٹسمین نے پانچویں مقام پر قبضہ جما لیا ہے۔منی ورلڈ کپ کے بعد فاسٹ بولر حسن علی بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے ساتویں نمبر کے بولر بن گئے ہیں۔ باز بابراعظم کو 8 ویں سے 5 ویں مقام پر ترقی مل گئی۔ اظہر علی 31 ویں، کپتان سرفراز احمد 32 ویں نمبر پر ہیں، چیمپینز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان کا 97 واں نمبر ہے۔آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی بیٹنگ کے شعبے میں ترقی کیساتھ ٹاپ 20 میں شامل ہو گئے۔پاکستان آئی سی سی کے تینوں خطابات ونڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی دنیا کی چوتھی ٹیم بن گئی ہے۔ پاکستان سے پہلے یہ اعزاز ہندوستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز نے حاصل کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT