Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کو برطانیہ کی مالی امداد مسدود

ہندوستان کو برطانیہ کی مالی امداد مسدود

ہماری معاشی طاقت کو تسلیم کرلینے کے مترادف:وزیر خارجہ
نئی دہلی ۔ 23 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یہ ادعا کرتے ہوئے کہ ملک کو برطانیہ کی مالی امداد روک دینے کے فیصلہ پر حکومت متفکر نہیں ہے ۔ مرکزی وزیر سشما سوراج نے آج کہا ہے کہ اس اقدام سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ نے ہندوستان کی معاشی طاقت کو تسلیم کرلیا ہے ۔ نومبر 2012 ء میں حکومت برطانیہ نے کہا تھا کہ 2015 ء کے بعد ہندوستان کے ساتھ ترقیاتی تعلقات تبدیل ہوجائیں اور مالیاتی امداد کے پراجکٹ کو ٹکنیکل امدادی پروگرام میں منتقل کردیا جائے گا ۔ لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران وزیر خارجہ نے ضمنی سوالات کا جو اب دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے مالیاتی امداد منقطع کردینے پر ہم فکرمند نہیں ہے بلکہ ہم خوش ہے کہ برطانیہ نے ہندوستان کی معاشی طاقت کو تسلیم کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان ڈیولپمنٹ پارٹنرشپ عبوری مرحلہسے گزر رہا ہے جبکہ مہارتوں کے تبادلہ اور خانگی شعبہ میں سرمایہ کاری کے  ذریعہ مالیاتی امدادی پراجکٹ کو ٹکنیکل امدادی پروگرام میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ سشما سوراج نے مزید بتایا کہ سال 2014-15 ء اور جاریہ مالیاتی سال میں ٹکنیکل اسسٹنٹ پراجکٹس پر دونوں ممالک کے درمیان دستخط کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو کے ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ نے ہندوستان کیلئے سال 2008-2015 ء کے دوران 8,000 کرو ڑ کی مالی امداد فراہم کی ہے جس سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT