Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو بنگلہ دیش کیخلاف 72 رنز کی کامیابی

ہندوستان کو بنگلہ دیش کیخلاف 72 رنز کی کامیابی

Bangladesh players celebrate the dismissal of India's Vellaswamy Vanitha, left, during their ICC Women's Twenty20 2016 Cricket World Cup in Bangalore, India, Tuesday, March 15, 2016. (AP Photo/Aijaz Rahi)

بنگلور ۔15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ویمنس ٹیم نے آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2016 ء کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے اپنے افتتاحی مقابلے میں پڑوسی ٹیم بنگلہ دیش کو بہ آسانی 72رنز سے شکست دی۔ ہندوستان جس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کئے جس میں مقابلے کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والی ہرمن پریت کور نے 29 گیندوں میں 3 چوکوں اور 2 چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 40 رنز اسکور کئے ۔ کپتان متھالی راج نے اننگز کا آغاز ـکرتے ہوئے 35 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 42 ، ساتھی اوپنر ونیتھا نے 24 گیندوں میں 38 رنز جبکہ مڈل آرڈر میں کرشنا مورتی نے 24 گیندوں میں 2 چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں ناقابل تسخیر 36 رنز اسکور کئے ۔ جوابی اننگز میں بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورس میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف 91 رنز ہی اسکور کرپائی جس میں وکٹ کیپر بیاٹسوومین نگار سلطانہ نے 25 گیندوں میں 27 رنز اسکور کئے ۔ ہندوستان کیلئے پونم یادو نے 17 رنز اور پاٹل نے 16 رنز کے عوض فی کس دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ بنگلہ دیش کیلئے فہیمہ خاتون نے 31 رنز اور رومانہ احمد نے 35 رنز کے عوض فی کس دو کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ۔

TOPPOPULARRECENT