Wednesday , June 28 2017
Home / Top Stories / ہندوستان کو تاخیر سے سہی بیلٹ اینڈ روڈ پراجکٹ میں شمولیت کا مشورہ

ہندوستان کو تاخیر سے سہی بیلٹ اینڈ روڈ پراجکٹ میں شمولیت کا مشورہ

بیجنگ ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): چین کے ایک روزنامہ میں چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پراجکٹ سے ہندوستان کے پروسی ملک ، پاکستان کی وابستگی پر ہندوستان کے نروس ہونے کا تذکرہ شہ سرخیوں کے ساتھ شائع کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ہندوستان چاہتے ہوئے بھی پاکستان کو اس پراجکٹ کا حصہ ہونے سے نہیں روک سکتا جب کہ وہ ( ہندوستان ) خود اس پراجکٹ کا حصہ نہیں ہے ۔ مذکورہ مضمون گلوبل ٹائمز میں اس وقت شائع ہوا جب اتوار کو بیلٹ اینڈ روڈ چوٹی کانفرنس میں شرکت سے ہندوستان نے گریز کیا تھا ۔ مضمون میں مذکورہ پراجکٹ ہندوستان کی مخالفت کو قابل افسوس بتایا گیا ہے اور ہندوستان کے بارے میں یہ توقعات ظاہر کی گئی ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ لمحہ آخر میں وہ اپنا ارادہ بدل کر پراجکٹ میں شامل ہوجائے ۔ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے ۔ چین کسی بھی ملک پر پراجکٹ کا حصہ بننے کے لیے دباؤ نہیں ڈالے گا ۔ حالانکہ چین نے یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ پاکستان کے پراجکٹ کا حصہ ہونے کے باوجود کشمیر تنازعہ پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ گلوبل ٹائمز کے رپورٹر وانگ جیامئی نے مضمون کو بڑے دلچسپ پیرائے میں تحریر کیا ہے ۔ دوسری طرف ہندوستان نے پراجکٹ کا حصہ نہ ہونے کی ایک اور وجہ یہ بتائی ہے کہ ملک پہلے ہی قرضہ کے بوجھ سے پریشان ہے اور ایسی صورت حال میں کسی نئے پراجکٹ میں شمولیت اختیار کی جائے تو مزید مالی بوجھ برداشت کرنا ہوگا ۔ اور ہندوستان فی الحال اس کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ہفتہ کے روز چین اور پاکستان کے درمیان 500 ملین ڈالرس کے متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے جن میں ایرپورٹ ، بندرگاہ اور شاہراہوں کی تعمیر شامل ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT