Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کو تیل کی سربراہی ، ایران پانچویں مقام پر

ہندوستان کو تیل کی سربراہی ، ایران پانچویں مقام پر

نئی دہلی ۔ 8 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے ہندوستان کو تیل سربراہ کرنے کے معاملہ میں کوویت کو پیچھے کردیا ہے ۔ مالیاتی سال 2015-16 کے ابتدائی نصف تک 6.5 ملین ٹن تیل فروخت کرتے ہوئے وہ پانچواں بڑا سربراہ کنندہ ملک بن گیا جبکہ کوویت اب تک اس مقام پر تھا ۔ سال 2010-11 ء تک سعودی عرب کے بعد وہ دوسرا سب سے بڑا تیل سربراہ کرنے والا ملک تھا لیکن گزشتہ سال وہ ساتویں مقام پر پہنچ گیا تھا ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ہندوستان اپنے تیل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 80 فیصد درآمدات پر انحصار کرتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT