Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو درجہ بندی میں ایک مقام کا نقصان

ہندوستان کو درجہ بندی میں ایک مقام کا نقصان

دبئی۔11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی ٹوئنٹی20 درجہ بندی میں ہندوستان کو واحد میچ میں شکست دیکر ویسٹ انڈیز نے چوتھا مقام حاصل کرلیا ہے جبکہ قومی ٹیم تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر کھسک گئی ہے۔ تازہ ترین ٹوئنٹی20 درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کا پہلا مقام برقرار ہے جبکہ انگلش ٹیم دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ بیٹنگ کے شعبے میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی اول مقام پر فائز ہیں جبکہ آسٹریلیا کے آرون فنچ،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن،ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل بالترتیب بہترین پانچ بیٹسمینوں میں شامل ہیں۔ بولنگ شعبے میں پاکستانی اسپنر عماد وسیم کے ساتھ ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ،جنوبی افریقہ کے عمران طاہر،افغانستان کے راشد خان اور ویسٹ انڈیز کے سیموئیل بدری بہترین پانچ بولروں میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT