Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو درجہ بندی کے نشانات کا چیلنج

ہندوستان کو درجہ بندی کے نشانات کا چیلنج

دبئی۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹسٹ میچوں کی سیریز اکیس جولائی کو اینٹیاگا میں شروع ہو رہی ہے جبکہ آسٹریلیائی ٹیم کو 26  جولائی سے پالی کلے میں سری لنکائی ٹیم کا سامنا کرنا ہے۔ ہندوستان کو آٹھویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز ٹیم پر 44 اور آسٹریلیا کو ساتویں نمبر پر فائز سری لنکائی ٹیم کیخلاف 33 نشانات کی برتری حاصل ہے اور اگر ہندوستان یا آسٹریلیا کو حالیہ سیریز کے دوران شکست کا سامنا کرنا پڑا تو انہیں قیمتی نشانات سے محروم ہونا پڑے گا جن کو اپنے موجودہ نشانات  برقرار رکھنے کا سخت ترین چیلنج درپیش ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کی سیریز بھی ان دنوں انگلینڈ میں جاری ہے اور ان تینوں ٹیموں کے نتائج کا آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بندی پر گہرا اثر پڑے گا۔
مرے ٹورنٹو ماسٹرز سے دستبردار
لندن۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )عالمی نمبر2 برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے آئندہ ہفتے منعقد شدنی ٹورنٹو ماسٹرز سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ اینڈی مرے نے کہا ہے کہ گراس کورٹ چیمپئن شپ کے بعد ان کے جسم کو آرام کی ضرور ت ہے جس کے باعث وہ ٹورنمنٹ میں حصہ نہیں لے سکتے اور اپنے مداحوں سے معذرت خواہ ہیں جو انہیں آئندہ سال کینیڈا میں ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT