Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / ہندوستان کو سخت معاشی بحران کا خطرہ : کانگریس

ہندوستان کو سخت معاشی بحران کا خطرہ : کانگریس

نئی دہلی ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حصص بازاروں میں آج شدید گراوٹ کے پیش نظر کانگریس نے دعویٰ کیا کہ ملک سخت نوعیت کے معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اور تعجب ظاہر کیاکہ آیا ہندوستان کی شرح ترقی کے اعداد و شمار ’قابل بھروسہ‘ ہیں، جو اسے دنیا کی تیزترین ترقی پذیر معیشت بتاتے ہیں۔ پارٹی ترجمان دیپندر سنگھ ہوڈا نے میڈیا کو بتایا کہ بی جے پی حکومت بھلے ہی ہندوستان کو تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت کے طور پر پیش کرلے لیکن دنیا کو ان اعداد و شمار کے بارے میں شبہ ہے۔ انہوں نے نیوسکی کیاپٹل کے اپنے کلائنٹ کو ارسال کردہ مکتوب کے حوالہ سے بتایا کہ چین کی حقیقی جی ڈی پی 7.1 فیصد ہے اور ہندوستان کی مجموعی دیسی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح 7.4 فیصد بتائی جارہی ہے جو قابل لحاظ حد تک بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی ہے تاکہ موجودہ حکومت کی کارگذاری کا ثبوت دیا جاسکے۔ مذکورہ بالا انوسٹمنٹ کمپنی نے ہندوستان میں اپنے آپریشنس بند کردیئے ہیں۔ کانگریس ترجمان نے استفسار کیا کہ 13 ماہ سے جاری زوال کو روکنے اور برآمدات کو بحال کرنے کیلئے مودی حکومت نے کیا اقدامات کئے ہیں؟۔

TOPPOPULARRECENT