Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو شکست‘آسٹریلیا سیمی فائنل میں داخل

ہندوستان کو شکست‘آسٹریلیا سیمی فائنل میں داخل

برسٹل ۔13جولائی (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں دلچسپ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ہندوستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ برسٹل میں اوپنر پْونم راؤت کی سنچری بھی قومی ٹیم کے کام نہ آسکی۔ کپتان میتھالی راج نے انہتر رنز کی اننگز کھیلی اور چھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں۔ ہندوستانی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹ پر 226 رنز ہی بنا سکی۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ہدف دو وکٹ پر حاصل کر کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ کپتان میگ لیننگ اور آل راونڈر ایلس پیری نے ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کیں۔

کرکٹ سری لنکا اپنے عمل پر معذرت خواہ
کولمبو ۔13جولائی (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ سر ی لنکا نے زمبابوے کیخلاف آخری ونڈے کے بعد ہمبنٹوٹا کے گراؤنڈ عملہ سے کپڑے واپس مانگنے پر معافی مانگ لی۔ یہ واقعہ آخری میچ کے بعد پیش آیا جب بورڈ نے گراؤنڈ میں کام کرنے والوں سے کہا کہ اجرت ملنے سے قبل یونیفارم واپس کرنی ہوگی جس کے بعد اسٹاف کے چند ممبران کو زیر جاموں میں دیکھا گیا تھا۔ایس ایل سی نے کہا کہ ان تمام لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے جو اس واقعے کے ذمہ دار ہیں اور ہزیمت اٹھانے والوں سے معذرت خواہ ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT