Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو شکست‘پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ہندوستان کو شکست‘پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

دانگ (ویتنام)۔28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان نے ایشین بیچ گیمز کے کبڈی مقابلوں کے فائنل میں ہندوستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔گزشتہ چاروں فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی پاکستانی ٹیم نے اس مرتبہ فائنل میں 30-28 سے فتح حاصل کی۔پاکستان نے پہلے راونڈ میں 16-11 سے کامیابی حاصل کی لیکن دوسرا راؤنڈ 17-14 سے ہندوستان کے نام رہا تاہم حتمی راؤنڈ میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کر کے مجموعی طور پر 30-28 سے فتح حاصل کر کے پہلی مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔یاد رہیکہ پاکستان کو2008 اور 2010 کے فائنل میں ہندوستان کے خلاف شکست ہوئی جبکہ 2012 اور 2014 میں ایران کی ٹیم نے پاکستان کومات دی تھی ۔تاہم کبڈی ایونٹ میں شرکت کے باوجود پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری حالیہ تناؤ کے سبب پاکستان کی 7 اکتوبر کوگجرات میں شروع ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت غیر یقینی ہے کیونکہ انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT