Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو نئے کوچ کی تلاش

ہندوستان کو نئے کوچ کی تلاش

نئی دہلی 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے آج ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں اور موجودہ کوچ انیل کمبلے کو پیغام دیا ہے کہ اِن کی میعاد میں ازخود توسیع نہیں دی جائے گی۔ جیسا کہ چمپئنس ٹرافی کے بعد انیل کمبلے کی میعاد ختم ہورہی ہے۔ خواہشمند امیدواروں کا 31 مئی کو انٹرویو کرکٹ اڈوائزری کمیٹی لے گی جو سچن تنڈولکر ، سورو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن پر مشتمل ہے۔ بی سی سی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام کارروائی کو شفافیت کے ساتھ انجام دینے کے لئے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔کمبلے کی سرپرستی میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار ڈومیسٹک سیزن مکمل کیا جس میں اس نے 13 میں 10 ٹسٹ جیتے۔

TOPPOPULARRECENT