Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہندوستان کو نمبر ون مقام پر لانے مرکز کوشاں

ہندوستان کو نمبر ون مقام پر لانے مرکز کوشاں

ونپرتی میں بی جے پی کے جلسہ سے مرکز وزیر موہن بھائی کندریا کا خطاب

ونپرتی /27 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہندوستان کو پوری دنیا میں نمبر ون مقام لانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر زراعت موہن بھائی کندرایا نے کیا ۔ مستقر ونپرتی کے راجیو چوک چوراستہ میں بی جے پی کے زیر اہتمام ایک جلسہ بعنوان پارلیمنٹ میں کانگریس پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کی حرکت کے خلاف احتجج منعقد ہوا ۔ اس جلسہ میں مرکزی وزیر اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں ناگرکرنول ایم پی نندی ایلیا کو چاہئے تھا کہ وہ ان کے  حلقہ پارلیمان کے تمام مسائل کو پارلیمنٹ میں پیش کرے لیکن انہوں نے اجلاس کو روکنے کی کوشش کی اور ہنگامہ برپا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو تلنگانہ اور آندھرا دونوں آنکھوں کے مترادف ہے ۔ تلنگانہ چھوٹے بھائی کے برابر ہے ۔ اس کو ا نصاف کرنا پہلا حق بنتا ہے ۔ تلنگانہ ایک بچھڑا اور پسماندہ ریاست ہے ۔ اس کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت کوشاں ہے ۔ اس سے قبل مقامی بی جے پی قائدین حلقہ اسمبلی ونپرتی کیلئے HP5 سولار پمپ سٹ 500 یونٹ سبسیڈی پر دینے ونپرتی حلقہ کو خشک سالی علاقہ تصور کرنے اور 1000 بوروں کی اجازت دینے کی ایک یادداشت مرکزی وزیر کو پیش کی ۔ اس موقع پر بی جے پی قائدین ایم ایل سی رام چندر ، ناگوراؤ ناجوجی ، رویندر ناتھ ریڈی ، آچاری ، سی وینکٹ ریڈی ، بی کرشنا کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT