Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو ونڈے اور ٹوئنٹی 20 کی درجہ بندی میں نقصان

ہندوستان کو ونڈے اور ٹوئنٹی 20 کی درجہ بندی میں نقصان

دبئی۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ سالانہ ونڈے اور ٹوئنٹی20 کی درجہ بندی میں ہندوستانی ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ٹوئنٹی 20 کی درجہ بندی میں ہندوستان کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے، جبکہ اس جدول میں کین ولیمسن کی زیرقیادت نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے مقام پر فائز ہے جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے مشترکہ طور پر ونڈے درجہ بندی کا پہلا مقام حاصل کررکھا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے 2012-13ء کے نتائج کو حذف  کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹیموں کی درجہ بندی میں تبدیلیاں ہوئی ہیں نیز 2014-15ء کے نتائج پر تازہ ترین درجہ بندی جاری کی گئی ہے جس میں 50 فیصد کو شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا جس نے گزشتہ برس ملبورن میں ونڈے کا پانچواں ورلڈ کپ حاصل کیا ہے، وہ 124 نشانات کے ذریعہ پہلے مقام پر فائز ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کو بھی 11 نشانات کا فرق برداشت کرنا پڑا ہے۔ جنوبی آفریقہ کو تازہ ترین درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے جس نے ہندوستان سے تیسرا مقام چھین لیا ہے جس کے بعد مہیندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم چوتھے مقام پر پہنچ چکی ہے علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز نے پاکستان سے اپنا مقام تبدیل کرلیا ہے اس طرح اس نے 1992ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو سرفہرست 8 ٹیموں سے باہر کردیا ہے۔ سالانہ درجہ بندی میں جن ٹیموں کو فائدہ ہوا ہے، ان میں انگلینڈ بھی شامل ہے جو دو مقامات کی ترقی کے بعد چھٹے مقام پر پہنچ چکی ہے جس کے نشانات 103ہیں۔

ساتویں مقام پر فائز بنگلہ دیش نے ایک مقام کا فائدہ حاصل کیا ہے اور اب اس کے جملہ نشانات کی تعداد 98 ہے۔ ویسٹ انڈیز 88 نشانات کے ذریعہ دو مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے آٹھویں مقام پر پہنچ چکی ہے۔ افغانستان کو بھی 4 نشانات کا فائدہ ہوا ہے اور وہ دسویں مقام پر پہنچ چکی ہے۔ 47 نشانات کے ذریعہ زمبابوے گیارہویں مقام پر فائز ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 30 ستمبر 2017ء آئی سی سی ایونٹس کا کیلنڈر ہوگا، اور اس تاریخ پر درجہ بندی کو قطعیت دی جائے گی جس کے بعد آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کھیلا جائے گا۔ میزبان انگلینڈ کے بعد ایم آر ایف ٹائرس آئی سی سی ونڈے ٹیم کی درجہ بندی جوکہ آئندہ برس ستمبر میں دیکھی جائے گی، اس میں دیگر سات ٹیمیں راست طور پر ونڈے ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کریں گی جبکہ نچلی سطح پر موجود رہنے والی چار ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ 2018ء میں شرکت کریں گی تاکہ ورلڈ کپ کیلئے دستیاب دیگر مقامات کو حاصل کرسکیں۔ ونڈے کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ نے 12 نشانات کا فائدہ حاصل کرتے ہوئے 2 مقامات کی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 132 نشانات کے ساتھ مشترکہ طور پر ہندوستان کے ساتھ موجود ہے۔ ٹیموں کے درمیان اعشاریہ کے فرق سے جو تقسیم عمل میں آئے گی، اس کی وجہ سے مہیندر سنگھ دھونی کی ٹیم سے کین ولیمسن کی ٹیم آگے ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان +0.21 کا فرق موجود ہے۔

ہندوستان کو 0-2 کی شکست
مارلو(یوکے)۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو برطانیہ کے خلاف 5 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں 0-2 کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ مقابلے کا آغاز ہندوستان کے لئے بہتر ہوا اور ساتویں منٹ میں ہی ہندوستانی ٹیم کو پینالٹی کارنر ملا، لیکن انورادھا نے موقع ضائع کردیا۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلا کوارٹر اور دوسرا کوارٹر اپنے شاندار مظاہرے سے بہتر بنایا اور حریف ٹیم کو کوئی گول بنانے کا موقع فراہم نہیں کیا ہے لیکن تیسرے کوارٹر میچ برطانوی ٹیم نے ایلی ریئر کے گول کی بدولت سمت حاصل کی ۔ چوتھے کوارٹر میں ایلی ریئر نے پینالٹی کارنر کو اپنے اور ٹیم کے دوسرے گول میں تبدیل کیا۔

TOPPOPULARRECENT