Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو ویٹ لفٹنگ میں دو گولڈ میڈلس

ہندوستان کو ویٹ لفٹنگ میں دو گولڈ میڈلس

گوہاٹی ۔ /6 فبروری (پی ٹی آئی) 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمس کے پہلے 4 دن کے مقابلوں میں ہندوستان نے ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں دو گولڈ میڈلس حاصل کرتے ہوئے ابتدائی غلبہ حاصل کرلیا ۔ 2014 ء کے کامن ویلتھ گیمس میں سلور میڈل یافتہ سائی کھوم میرا بائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں خواتین کیلئے 48 کیلو گرام کے زمرہ ہندوستانی میڈل کا کھاتہ کھولا ۔ سری لنکا کی وینوشا ہنسانی بومی ریگیا کو سلور اور بنگلہ دیش کی ملاشی شبیرا کو برونز میڈل حاصل ہوا ۔ 56 کیلو گرام کے زمرہ میں گرو راجہ کی کامیابی سے ہندوستان کو دوسرا گولڈ میڈل حاصل ہوا ۔ سری لنکا کے چتورنگا لاکمل کو سلور اور پاکستان کے عبداللہ غفور کو برونز میڈل حاصل ہوا ۔ 2010 ء کے دوران ڈھاکہ میں منعقدہ گزشتہ ساؤتھ ایشین گیمس میں ہندوستان کو مردوں کے ویٹ لفٹنگ کے زمرہ میں تین گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT