Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو ویٹ لفٹنگ میں 12 اور آرچری میں 10 گولڈ میڈلس

ہندوستان کو ویٹ لفٹنگ میں 12 اور آرچری میں 10 گولڈ میڈلس

گوہاٹی ؍ شیلانگ ، 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ویٹ لفٹرس نے 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمس کے ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں جو آج یہاں اختتام پذیر ہوا ، اپنے تمام حریفوں کو مات دیتے ہوئے 12 گولڈ میڈلس اور ایک سلور کے ساتھ اختتام کیا ۔ ہندوستانی مرد ویٹ لفٹرس نے 8 ایونٹس میں چھ گولڈ اور ایک سلور میڈل کی کارکردگی درج کرائی جبکہ اُن کی ہم وطن خواتین نے سات کے منجملہ 6 گولڈ میڈلس جیت لئے ۔ سشیلا پنوار نے آج ویمنس +75kg کیٹگری میں دستیاب واحد گولڈ میڈل جیتا ۔ انھوں نے جملہ 198kg وزن اُٹھایا ۔ سری لنکا کی ایشانی انوشکا کو سلور اور نیپال کی تارادیوی کو برونز میڈل حاصل ہوا ۔ مینس +105kg زمرے میں گردیپ سنگھ نے جملہ 345kg وزن کے ساتھ دوسرا مقام پایا جبکہ اس سیکشن میں پاکستان کے دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جیتا ۔ سری لنکا کے سامن گڈارا کو برونز حاصل ہوا ۔ شیلانگ میں تیراندازی کے مقابلوں میں بھی میزبان ہندوستان کا غلبہ جاری رہا جہاں ہندوستانیوں نے ریکرو و ایونٹ میں تمام پانچ گولڈ میڈلس جیت لئے اور مزید دو نقروی تمغے بھی دیگر زمروں میں حاصل کئے ۔ ہندوستان کو مین، ویمن اور مکسڈ ٹیم تینوں میں گولڈ میڈل ملا ۔ میزبانوں کو اتنے ہی سلور میڈلس بھی حاصل ہوئے ۔ 2014 ایشین گیمس کے بعد واپسی کرتے ہوئے ترون دیپ رائے نے اپنا انفرادی ساؤتھ ایشین گیمس ٹائٹل برقرار رکھا اور دیپیکا کماری کے ساتھ مکسڈ ٹیم میں بھی گولڈ جیتا ۔ دیپیکا نے ویمنس ٹیم گولڈ کی جیت بھی درج کرائی ۔ اس دوران سائیکلنگ میں بھی ہندوستانیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ دیگر زمروں کی مانند ہندوستانیوں نے یہاں بھی تمام تر چیلنج کو ناکام بناتے ہوئے 8 کے منجملہ 6 گولڈ میڈلس جیت لئے اور مجموعی طورپر مزید 5 سلور اور دو برونز میڈلس بھی حاصل کئے ۔ آج کی کامیابیوں میں ٹی بدیا لکشمی ، لیدیا مول سنی ، گیتو راج نے نمایاں کارکردگی پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT