Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو ٹوئنٹی 20 درجہ بندی میں پہلے مقام کا موقع

ہندوستان کو ٹوئنٹی 20 درجہ بندی میں پہلے مقام کا موقع

ویسٹ انڈیز سے 0-2 کی شکست سے دھونی کی ٹیم کے دوسرے مقام کو خطرہ

دبئی 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کرکٹ ٹیم ایم آر ایف ٹائرس آئی سی سی کی ٹوئنٹی 20 ٹیموں کی درجہ بندی میں اپنا دوسرا مقام گنوا سکتی ہے۔ اگر اسے دو مرتبہ کی عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 مقابلوں کی سیریز میں 0-2 کی شکست ہوئی ہے تو جوکہ 27 اور 28 اگسٹ کو امریکہ کے شہر فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز جس کی قیادت کارلوس بریتھ ویٹ کررہے ہیں، جنھوں نے کولکتہ میں منعقدہ ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف آخری اوور میں متواتر 4 چھکے مارتے ہوئے اپنی ٹیم کو ورلڈ چمپئن بنایا تھا، وہ عالمی درجہ بندی میں 2-0 کی کامیابی اور 127 نشانات کے ذریعہ دوسرا مقام حاصل کرسکتی ہے اور اس صورتحال میں ہندوستان کو تنزلی کے بعد تیسرے مقام پر جانا پڑے گا۔ علاوہ ازیں مہندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ساتھ مشترکہ نمبر ایک مقام حاصل کرنے کا بھی موقع حاصل ہے۔ تاہم اسے ویسٹ انڈیز کو مجوزہ سیریز میں 2-0 سے شکست دینی ہوگی۔ نیز نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے مشترکہ نشانات 132 ہوجائیں گے لیکن جب اعداد و شمار اعشاریہ میں گنے جائیں گے تو ہندوستان کو دوسرا مقام ہی حاصل رہے گا اور ان حالات میں ویسٹ انڈیز 118 نشانات کے ذریعہ نقصان کے بعد چوتھے مقام پر پہنچ جائے گی اور جنوبی افریقہ سے وہ ایک نشان کے ذریعہ پیچھے رہے گی۔ ہند ۔ ویسٹ انڈیز مجوزہ سیریز اگر 1-1 سے برابر ہوجاتی ہے، ہندوستان 128 نشانات کے ذریعہ ویسٹ انڈیز سے آگے رہے گا

جبکہ میزبان کے کل نشانات 123 رہیں گے۔ ٹیموں کے علاوہ اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں کافی فرق آئے گا۔ اس وقت ٹوئنٹی 20 کی عالمی درجہ بندی میں ہندوستانی ٹسٹ کپتان ویراٹ کوہلی 837 نشانات کے ساتھ سرفہرست ہیں جو بہتر مظاہروں کے ذریعہ دوسرے مقام پر فائز آسٹریلیائی اوپنر آرون فنچ سے 34 نشانات کے فرق کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہوں گے۔ دیگر ہندوستانی بیٹسمنوں میں روہت شرما 23 ویں اور ٹیم کو افتتاحی ورلڈکپ جتوانے والے کپتان دھونی 50 ویں مقام پر فائز ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے لئے جارحانہ اوپنر کریس گیل آٹھویں اور تجربہ کار بیٹسمین مارلون سامیولس 17 ویں مقام پر موجود ہیں۔ بولروں کی فہرست میں ہندوستان کے فاسٹ بولر جسپریت بومرا پہلے مقام پر موجود ہیں جبکہ روی چندرن اشون دوسرے ایسے ہندوستانی بولر ہیں جوکہ سرفہرست 10 بولروں میں شامل ہیں اور قومی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ 19 ویں مقام پر فائز ہیں۔ دونوں ٹیموں میں آل راؤنڈرس کی فہرست سے سب سے بہتر مقام ویسٹ انڈیز کے مارلون سامیولس کو حاصل ہے جوکہ اس وقت آل راؤنڈر کی فہرست میں 5 ویں مقام پر موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT