Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو ٹوئنٹی 20 میں پہلا مقام

ہندوستان کو ٹوئنٹی 20 میں پہلا مقام

دبئی /7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہیندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے گذشتہ رات بنگلہ دیش میں منعقدہ ایشیاء کپ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے فائنل میں میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر خطاب حاصل کیا ہے اور اس شاندار کامیابی کی بدولت وہ آئی سی سی کی ٹوئنٹی 20 درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرچکی ہے ۔ دریں اثناء گذشتہ رات جوہانسبرگ میں منعقدہ مقابلے میں آسٹریلیا نے 204 رنزکا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے جنوبی آفریقہ کو شکست دی ہے لیکن دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن تیسرا مقابلہ ہنوز باقی ہے اور اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ہندوستان سے پہلا مقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم گذشتہ چند ٹوئنٹی20سیریز میں آسٹریلیا اور سری لنکا کو بھی شکست دے چکی ہے اور ورلڈ کپ میں وہ ان فتوحات کے سلسلہ کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT