Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو پاکستان کیخلاف شکست

ہندوستان کو پاکستان کیخلاف شکست

گوہاٹی۔13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  پاکستانی ہاکی ٹیم نے ساؤتھ ایشین گیمز کے فائنل میں اویس الرحمن کے فیصلہ کن گول کی بدولت ہندوستان کو1-0سے شکست دیکر تیسری مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ 12 ویں ساؤتھ ایشین  گیمز کے ہاکی مقابلوں کے فائنل میں پاکستان نے میزبان ہندوستان کو آغاز سے شدید دباؤ میں رکھا اور روایتی حریف کے خلاف گول کرنے کی متعدد بار کو شش کی تاہم ہندوستانی گول کیپر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور کئی حملے پسپا کردیئے تاہم پہلے ہاف کے آخری لمحات میں اویس الرحمٰن نے گول بناکر پاکستان کو برتری دلادی جو آخرتک برقرار رہی۔ پاکستان اس سے قبل 2004 میں کولمبو اور 2010 ء میں ڈھاکہ میں ہندوستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ رواں گیمز کے مختلف مقابلوں میں میزبان ہندوستان 146 گولڈ اور مجموعی طورپر249 میڈلس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ سری لنکا 157 میڈلس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے جس میں 25 گولڈ میڈلس شامل ہیں۔ پاکستان 8 گولڈ سمیت مجموعی طور پر157 میڈلس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT