Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / ہندوستان کو چینی میڈیا کا انتباہ

ہندوستان کو چینی میڈیا کا انتباہ

بیجنگ ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تین چینی صحافیوں کے ویزہ کی مدت میں توسیع سے ہندوستان کے انکار کا چین نے سخت نوٹ لیا ہے جس کے بعد سرکاری سرپرستی رکھنے والے ایک روزنامہ نے اس کے سنگین نتائج کا انتباہ تک دیا ہے کیونکہ چین میں اب عام رجحان یہ پایا جارہا ہیکہ ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرس گروپ (این ایس جی) کی رکنیت کی چین نے شدید مخالفت کی تھی اور ہوسکتا ہیکہ ہندوستان بھی انتظامی کارروائی پر اتر آیا ہو۔ گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریہ میں کہا کہ اگر ہندوستان این ایس جی کی رکنیت کیلئے چین کی مخالفت کا انتقام لے رہا ہے تو ہندوستان کو یہ سوچ لینا چاہئے کہ اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT