Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کو کروڈ آئیل کی سربراہی ایران نے سعودی عرب کو پیچھے کردیا

ہندوستان کو کروڈ آئیل کی سربراہی ایران نے سعودی عرب کو پیچھے کردیا

نئی دہلی ۔ /17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے پہلی مرتبہ سعودی عرب کو پیچھے کرتے ہوئے ہندوستان کو سب سے زیادہ کروڈ آئیل سربراہ کرنے والا ملک بن گیا ہے ۔ ایران نے اکٹوبر میں ہندوستان کو یومیہ 759,700 بیارل تیل سربراہ کیا جو گزشتہ سال کے مقابلہ 56 فیصد زیادہ ہے ۔ سعودی عرب کی جانب سے یومیہ 717,000 بیارل تیل فروخت کیا گیا اور ایران نے اس معاملے میں اسے پیچھے کردیا ہے ۔ حالانکہ اب تک سعودی عرب ہندوستان کو تیل فروخت کرنے والاسرفہرست ملک تھا ۔ اعداد و شمار کے مطابق عراق نے 488,000 بیارل یومیہ تیل سربراہ کیا ہے ۔ ایران پر جنوری میں تحدیدات ختم ہونے کے بعد ہندوستان کو کروڈ آئیل کی درآمد میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT