Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / ہندوستان کیساتھ امریکہ کا ’عالمی ایجنڈہ‘

ہندوستان کیساتھ امریکہ کا ’عالمی ایجنڈہ‘

پاکستان سکہ کا دوسرا رُخ سمجھنے کی پالیسی تبدیل ہوچکی : کارٹر
نیویارک 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کا ہندوستان کے ساتھ مجموعی عالمی ایجنڈہ ہے جس میں تمام موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ روابط کا تعلق دہشت گردی اور افغانستان سے مربوط ہے۔ امریکی ڈیفنس سکریٹری آنشٹن کارٹر نے سہ روزہ دورہ ہند کے موقع پر امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ تناظر میں ہند ۔ پاک موضوعات تک ہی یہ تعلقات محدود نہیں ہیں۔ وہ دن گزر چکے جب ہندوستان کو پاکستانی سکہ کا دوسرا رُخ یا پاکستان کو ہندوستانی سکہ کا دوسرا رُخ تصور کیا جاتا تھا۔ وہ جانتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان میں آج بھی چند لوگ ایسے ہیں جن کی سوچ اسی طرح کی ہے لیکن امریکہ نے کافی پہلے اس نقطہ نظر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انھوں نے کہاکہ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے وہ بھی ایک اہم سکیوریٹی پارٹنر ہے۔ اس کے ساتھ کئی اہم موضوعات میں انسداد دہشت گردی کو فوقیت حاصل ہے۔ اور ہم ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اس ضمن میں کام کررہے ہیں۔ کارٹر نے کہاکہ ماضی میں امریکی پالیسی یہی ہوا کرتی تھی کہ ہندوستان و پاکستان کو ایک دوسرے سے مربوط سمجھا جاتا اور اب ہمیں پاکستان کے مقابلہ ہندوستان کے ساتھ وسیع تر اُمور میں ساتھ نبھانا ہے۔

TOPPOPULARRECENT