Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / ہندوستان کیساتھ جنگ کوئی حل نہیں : نواز شریف

ہندوستان کیساتھ جنگ کوئی حل نہیں : نواز شریف

اسلام آباد ، 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ساتھ جنگ کوئی حل نہیں کیونکہ طاقت کا استعمال صورتحال کو صرف بگاڑ سکتا ہے، پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے یہ بات کہی اور دونوں ملکوں کے درمیان تمام دیرینہ مسائل کی یکسوئی ہوجانے کی امید ظاہر کی۔ نواز شریف نے صدر ممنون حسین کے ساتھ گزشتہ روز منعقدہ میٹنگ میں امید ظاہر کی کہ ہندوستان کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل کی بات چیت کے ذریعے یکسوئی ہوجائے گی، اخبار ’دی نیشن‘ نے یہ بات ایک سینئر حکومتی عہدہ دار کے حوالے سے کہی، جنھوں نے دونوں قائدین کے درمیان گفتگو سے واقف کرایا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ جنگ کوئی حل نہیں ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ اُن کی حکومت پائیدار ترقی کیلئے ہندوستان ، اپنے تمام پڑوسیوں اور عمومی طور پر ساری دنیا کے ساتھ دوستانہ روابط چاہتی ہے۔ طارق فاطمی خصوصی معاون برائے وزیراعظم بہ متعلق امور خارجہ اور ڈاکٹر آصف کرمانی خصوصی معاون برائے وزیراعظم بہ متعلق سیاسی امور نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ نواز شریف اور ممنون حسین نے علاقائی صورتحال پر غوروخوض کیا اور پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا کہ خطہ میں امن اور خوشحالی کیلئے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھے جائیں۔ حکومتی عہدہ دار نے کہا کہ ’’ہندوستان کی جانب سے ایل او سی خلاف ورزیوں‘‘ پر تبادلہ خیال ہوا اور نواز شریف نے صدر حسین کو بتایا کہ وہ یہ مسئلہ امریکہ کے پاس اٹھا چکے ہیں جب وہ حال میں صدر براک اوباما سے ملاقات کیلئے واشنگٹن گئے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT