Wednesday , April 26 2017
Home / ہندوستان / ’ہندوستان کیلئے کھیلنے پر مجھے فخر ہے‘ : عرفان پٹھان

’ہندوستان کیلئے کھیلنے پر مجھے فخر ہے‘ : عرفان پٹھان

ناگپور ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان نے ایک عجیب و غریب واقعہ یاد دلاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک پاکستانی لڑکی کی طرف سے کئے گئے بے تکے اور احمقانہ سوال نے کس طرح انہیں بہتر کھیل کی ترغیب دلائی۔ زی نیوز کی ایک خبر کے مطابق عرفان پٹھان نے ناگپور میں ایک تقریب کے دوران واقعہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ایک پاکستانی لڑکی ان سے رجوع ہوئی تھی اور پوچھا تھا کہ ایک مسلمان ہونے کے باوجود وہ ہندوستان کیلئے کیوں کھیلتے ہیں۔ یہ سوال اگرچہ احمقانہ تھا لیکن اس کا جواب کافی سمجھداری و ذہانت پر مشتمل تھا، جس میں عرفان پٹھان نے کہا تھا کہ ’’میرے لئے یہ بات باعث فخر ہیکہ میں ہندوستان کیلئے کھیلتا ہوں‘‘۔ عرفان نے کہا کہ یہ واقعہ اور سوال اب بھی انہیں اچھا کھیلنے کی ترغیب دیتا ہے۔

دہشت گردی کیخلاف لڑائی میں ہندوستان اور برطانیہ فطری حلیف : مودی
نئی دہلی 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے مسئلہ کشمیر پر برطانوی پارلیمنٹ میں ایک قرارداد پر بحث کے ایک ماہ بعد دہشت گردی، عسکریت پسندی اور انتہا پسندی جیسے مسائل پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی توجہ مبذول کروائی اور ان مسائل کے خلاف اجتماعی آواز اُٹھانے پر زور دیا۔ اُنھوں نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے آٹھ رکنی وفد سے ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف عالمی مہم میں ہندوستان اور برطانیہ کو فطری حلیف قرار دیا۔
مودی نے دورہ کنندہ ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ دہشت گردی و انتہا پسندوں کی لعنت کے خلاف اجتماعی آواز اُٹھائیں۔ اُنھوں نے 2017 ء کو ہند ۔ برطانوی تہذیبی سال کے طور پر منانے کے فیصلہ کا خیرمقدم بھی کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT