Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کی آئی ایس آئی ایس سرگرمیوں پر گہری نظر

ہندوستان کی آئی ایس آئی ایس سرگرمیوں پر گہری نظر

نئی دہلی ۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ان اطلاعات کے پس منظر کے دولت اسلامیہ ہندوستانی نوجوانوں کو لالچ دینے کی کوشش کررہی ہے ۔ حکومت نے آج کہاکہ خوفناک دہشت گرد تنظیم کی ملک میں سرگرمیوں پر ہندوستانی کی گہری نظر ہے اور وہ ضروری کارروائی کررہا ہے ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہ متحدہ امارات سے چار نوجوانوں کو دولت اسلامیہ سے روابط رکھنے کے الزام میں کیرالا واپس بھیجا دیا گیا ہے ‘ تاہم انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کا نوٹ لیا ہے اور کچھ کارروائی بھی کرچکے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ بالکل درست کارروائی کی گئی ہے ۔ 15ستمبر کو متحدہ عرب امارات نے چار ہندوستانی نوجوانوں کو دولت اسلامیہ کے ساتھ روابط کے شبہ میں ہندستان واپس بھیج دیا تھا ۔ پندرہ دن قبل ایک 37سالہ خاتون افشاء جبین عرف نکی جوزف مبینہ طور پر آئی ایس آئی ایس کیلئے نوجوانوں کی بھرتی کے الزام میں گرفتار کی جاچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT