Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / ہندوستان کی این ایس جی میں شمولیت کو ٹرمپ انتظامیہ کی بھی تائید

ہندوستان کی این ایس جی میں شمولیت کو ٹرمپ انتظامیہ کی بھی تائید

واشنگٹن۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرس گروپ میں شمولیت کیلئے وہ کوشاں ہے جس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ امریکہ، ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرس گروپ میں شمولیت کا اتنا ہی خواہاں ہے جتنا کہ خود ہندوستان ہے اور ہمارا ایقان ہے کہ ہندوستان بھی اب این ایس جی کی رکنیت کیلئے بالکل تیار ہے۔ ترجمان نے یہ بات ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی جہاں 48 رکنی نیوکلیئر سپلائرس گروپ میں ہندوستان کی شمولیت سے متعلق امریکہ کی پالیسی کے بارے میں استفسار کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اس معاملے پر ہند ۔ امریکہ سابق صدر اوباما کے زمانے سے ہی باہم کوشاں ہیں۔ بہرحال ہندوستان کی شمولیت کی چابی اس وقت چین کے ہاتھ میں ہے تاہم یہ بات وثوق سے نہیں کہی جاسکتی کہ آیا نئے امریکی وزیر خارجہ ریکسن ٹلرسن جو جاریہ ہفتہ چین کے دورہ پر ہوں گے، چینی قیادت کے ساتھ اس موضوع پر بات کریں گے یا پھر صدر موصوف ڈونالڈ ٹرمپ بھی سابق صدر جارج بش کی طرح اس معاملے پر خود بات کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT