Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کی بیٹنگ لائین اپ بڑا خطرہ

ہندوستان کی بیٹنگ لائین اپ بڑا خطرہ

آسٹریلیا کو بڑے اسکور کرنے کی ضرورت : آل راونڈر اسٹوئینس
چینائی 12 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے آل راونڈر مارکس اسٹوئینس نے کہا کہ ہندوستان کی بیٹنگ لائین اپ ایک بڑا خطرہ ہے اور ان کی ٹیم کو پانچ میچوں کی ونڈے سیریز میں ہندوستان پر غلبہ پانے بڑے اسکور کرنے ہونگے ۔اسٹوئینس نے آج کھیلے گئے ایک وارم اپ میچ میں بورڈ پریسیڈنٹس الیون کے خلاف 60 گیندوں میں 76 رنز اسکور کئے اور اپنی ٹیم کو 103 رنوں سے کامیابی دلائی تھی ۔ آسٹریلیائی ٹیم کا یہ ونڈے سیریز سے قبل واحد وارم اپ میچ تھا ۔ انہوں نے میچ کے بعد کہا کہ ان کے خیال میں آسٹریلیا کو اس سیریز میں بہت زیادہ رنز اسکور کرنے ہونگے ۔ ہندوستانی ٹیم بہترین بیٹنگ کر رہی ہے ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی ٹیم کو زیادہ رنز اسکور کرنے ہونگے ۔ یہ اسکور 350 تو لازما ہونا چاہئے ۔ اس سوال پر کہ آیا ان کے خیال میں ہندوستانی ٹیم میں سب سے بڑا خطرہ کون ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سبھی بڑا خطرہ ہیں۔ ان میں ہر کوئی عظیم کھلاڑی ہے ۔ بہترین کھلاڑی ہیں۔ اسٹوئینس نے آج کے میچ میں ایک وکٹ بھی حاصل کی اور کہا کہ آج کے میچ سے آسٹریلیائی ٹیم کیلئے اچھے نتائج آئے ہیں۔ خود ان کیلئے اچھی بیٹنگ اور اچھی بولنگ نے حوصلے بلند کئے ہیں۔ ان کے ساتھی بولرس نے بھی اچھی بولنگ کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیائی بولرس اور بلے بازوں کو اس میچ سے اچھی پریکٹس ملی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین اتوار سے ونڈے سیریز کا آغاز ہونے والا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT