Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / ہندوستان کی ترقی کا تناسب غیر صحیح ؟: رپورٹ

ہندوستان کی ترقی کا تناسب غیر صحیح ؟: رپورٹ

واشنگٹن ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ہندوستان کے شرح فروغ کو جو 7.5 فیصد بتایا گیا ہے، بڑھاچڑھا کر پیش کرنے کا ادعا کرتے ہوئے البتہ یہ اعتراف ضرور کیا اور کہا کہ مودی حکومت کی معاشی اصلاحات جو دراصل بیورو کریسی اور بیرونی راست سرمایہ کاری (FDI) کے شعبوں میں کارکردگی بہتر ہوئی ہے البتہ جہاں تک مجموعی شرح فروغ کی رفتارکا سوال ہے تو اسے ہم ’’دھیمی رفتار‘‘ سے تعبیر کریں گے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہیکہ مودی حکومت کی کارکردگی تیز رفتار نہیں اسی لئے معاشی اصلاحات میں مزید تجاویز پر تیزی سے عمل آوری نہیں ہوسکتی۔ ’’انویسٹمنٹ کلائمیٹ اسٹیٹمنٹس برائے 2016ء‘‘ کے عنوان سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ متعدد اصلاحات کو پارلیمنٹ میں منظور کروانے کیلئے مودی حکومت کو کافی جدوجہد کرنی پڑی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بیشتر سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں دکھائی اور بی جے پی حکومت کو ان کی جتنی تائید حاصل تھی وہ آہستہ آہستہ کمزور پڑتی گئی۔ بیوریو آف اکنامک اینڈ بزنس افیئرس آف دی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کی گئی اس رپورٹ میں ہندوستان کو دنیا میں معاشی طور پر تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ضرور قرار دیا گیا ہے تاہم سرمایہ کاروں نے جس طرح عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے 7.5 فیصد شرح فروغ کے اعداد بڑھا چڑھا کر پیش کئے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT