Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کی تیز رفتار ٹرین گتی مان ایکسپریس کا آغاز

ہندوستان کی تیز رفتار ٹرین گتی مان ایکسپریس کا آغاز

نئی دہلی ۔ 5 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں آج تیز ترین ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا لیکن اس کی رفتار چین اور دیگر ممالک کی تیز رفتار ٹرینوں سے نصف بھی نہیں ہے ۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے ’گتی مان ایکسپریس ‘کے آغاز کی ستائش کی جو نئی دہلی تا تاج محل چلائی جائے گی ۔ اس ٹرین کی رفتار 160 کیلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ چین ، جاپان ، فرانس اور دیگر ممالک میں تیز رفتار ٹرین320 کیلومیٹر فی گھنٹہ اور اُس سے زائد ہے ۔ سریش پربھو نے ہندوستان کی اس پہلی سمی ہائی اسپیڈ ٹرین کو وزیراعظم نریندر مودی کے ٹرین نظام میں بڑے پیمانے پر لائی جانے والی تبدیلی کا ایک حصہ قرار دیا ۔ نریندر مودی ایشیاء کے قدیم ترین ریل نٹورک کو آئندہ پانچ سال کے دوران 135 بلین ڈالرس کے سرمائے سے تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ ریلوے کو ہندوستان کی شہہ رگ تصور کیا جاتا ہے جہاں 1.25 بلین افراد طویل مسافتی سفر طئے کرتے ہیں ۔ تقریباً 23 ملین افراد جو آسٹریلیا کی آبادی کے مساوی ہیں روزآنہ ٹرین کا سفر کرتے ہیں لیکن یہ شعبہ کئی دہوں سے جاری لاپرواہی اور عدم سرمایہ کاری کے باعث بری طرح متاثر ہے ۔ حکومت اس شعبہ میں بیرونی مدد کی خواہاں ہے اور اُس نے ہندوستان کی پہلی بُلٹ ٹرین کیلئے جاپان کے ساتھ معاملت پر دستخط بھی کئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT