Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / ہندوستان کی جنگ بندی خلاف ورزیوں میں اضافہ

ہندوستان کی جنگ بندی خلاف ورزیوں میں اضافہ

پاکستان میں مداخلت کے ٹھوس ثبوت موجود : سرتاج عزیز
کراچی۔ 12 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور دہشت گردی پھیلانے سے متعلق ثبوتوں پر مشتمل دستاویزات تیار کر لی گئی ہے جو اقوامِ متحدہ کو فراہم کی جائیں گی۔ انھوں نے بتایا کہ ان دستاویزات کو قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات میں پیش کیا جانا تھا لیکن چونکہ یہ ملاقات نہیں ہوسکی اس لئے اب ان دستاویزات کو نیویارک لے جائیں گے اور اقوام متحدہ کو دیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں نریندر مودی حکومت اقتدار پر آنے کے بعد سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان گذشتہ ماہ 24 اگست کو ملاقات مقررتھی جو دونوں ملکوں کے درمیان ایجنڈے پر اختلاف کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT