Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کی جی ڈی پی ‘15 سالوں میں 8 کھرب ڈالرس ہوجائے گی

ہندوستان کی جی ڈی پی ‘15 سالوں میں 8 کھرب ڈالرس ہوجائے گی

اقوام متحدہ ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیتی آیوگ کے نائب صدرنشین اروند پناگاریا نے یہاں آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ 15 برسوں میںہندوستان کی جی ڈی پی میں اضافہ ہوکر یہ 8 کھرب امریکی ڈالرس تک پہنچ جائے گی۔ یاد رہیکہ ملک میں سالانہ 8 فیصد معاشی فروغ کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو نہ صرف ہندوستانی معیشت بلکہ ہندوستانی عوام کیلئے بھی فائدہ مند ہوگا کیونکہ اگر ہم غربت کی جب بھی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے ہندوستانی عوام کی ہی مثال دی جاتی ہے حالانکہ دنیا میں ایسے بھی ممالک ہیں جہاں غربت کی شرح ہندوستان سے بھی زیادہ ہے لیکن ہندوستان کی یہ خصوصیت ہیکہ یہاں جی ڈی پی پر زائد توجہ دی جاتی ہے جبکہ دیگر ممالک میں اس کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی فروغ کی اس شرح سے ہندوستانیوں کی معیار زندگی میں بھی بہتری واقع ہوگی جو اب تک مغربی ممالک کا خاصہ رہا ہے اور اس کیلئے صرف 15 برس درکار ہیں۔ اگر ہم ہندوستان کے معاشی فروغ کا گذشتہ 15 سال کا جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ اس میں صرف 9 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔ مسٹر پناگاریا نے ترقی پذیر ممالک کے ایک فورم سح خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس وقت وہاں صدرنشین تھنک ٹینک ریسرچ اینڈ انفارمیشن سسٹم برائے ترقی پذیر ممالک ہردیپ سنگھ پوری، چیف ماہر اقتصادیات ٹی سی اے اننت اور ہندی فلموں کے مشہور و معروف اداکار انوپم کھیر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT