Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کی سری لنکا کے خلاف کامیابی

ہندوستان کی سری لنکا کے خلاف کامیابی

رانچی۔17 فروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی ویمنس کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف تین مقابلوں کی ونڈے سیریز کے آج یہاں کھیلے گئے دوسرے مقابلوں میں 6 وکٹوں کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں سیریز میں ناقابل تسخیر 2-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ یہاں جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم کامپلکس میں ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے باوجود سری لنکائی ٹیم مقررہ 50 اوورس میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 178 رنز اسکور کرپائی ۔ 18 سالہ دیپتی شرما نے شاندار بولنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 23 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جوابی اننگز میں کپتان میتھالی راج نے ناقابل تسخیر 53 رنز اسکور کئے اور میزبان ٹیم نے 43.1 اوورس میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ نشانہ 178 رنز حاصل کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT