Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کی شکست پر بنگلہ دیشی شائق کی خودکشی

ہندوستان کی شکست پر بنگلہ دیشی شائق کی خودکشی

بنگلہ دیش 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) 25 سالہ بنگلہ دیشی شہری جس نے گزشتہ روز آئی سی سی چمپئنس ٹروفی میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی شکست پر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس عہدیدار نصیرالاسلام کے بموجب جمال پور سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ نوجوان بدیودھ نے ہندوستان کی پاکستان کے خلاف فائنل میں شکست کے بعد ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ یاد رہے آئی سی سی چمپئنس ٹروفی کے فائنل میں دفاعی چمپئن ہندوستان کو پاکستان کے خلاف 180 رنز کی شرمناک شکست برداشت کرنی پڑی۔ اِس مقابلے میں حالانکہ ہندوستان کو خطاب کے لئے مضبوط دعویدار تصور کیا جارہا تھا لیکن ہندوستانی بیاٹنگ شعبہ 339 رنز کے تعاقب میں ناکام رہا۔

TOPPOPULARRECENT