Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / ہندوستان کی فائرنگ سے پاکستانی سپاہی ہلاک ہونے کا الزام

ہندوستان کی فائرنگ سے پاکستانی سپاہی ہلاک ہونے کا الزام

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے آج دعویٰ کیا کہ اس کا ایک فوجی خط قبضہ پر ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ چند دن قبل بی ایس ایف کا ایک عہدیدار پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا۔ پاکستانی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے بلااشتعال ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ کا جواب دیا، جس کے نتیجہ میں ایک پاکستانی سپاہی ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ پٹل سیکٹر راول کوٹ ضلع میں خط قبضہ کے پاس پیش آیا۔ پاکستان نے ہندوستانی کمانڈرس کے ساتھ دو سالہ بات چیت میں جنگ بندی سے اتفاق کیا تھا لیکن بمشکل 24 گھنٹے کے اندر ہندوستان اور پاکستان نے ایک دوسرے پر مارٹر شیل باری کا الزام عائد کیا۔

TOPPOPULARRECENT