Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کی مستقل رکنیت کو ناروے کی تائید

ہندوستان کی مستقل رکنیت کو ناروے کی تائید

نئی دہلی ۔2 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ناروے نے آج ہندوستان کی ایم ٹی سی ار ، این ایس جی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کیلئے مستقل رکنیت کے دعوے کی تائید کی ۔ وزیرخارجہ سشما سوراج اور وزیر خارجہ ناروے بورج برینڈ کی مشترکہ زیرصدارت مشترکہ کمیشن کا اجلاس منعقد کیاگیا جس میں فیصلہ کیا گیاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کا پتہ چلانے کیلئے باہمی مذاکرات کئے جائیں گے ۔ یہ پانچواں اجلاس تھا ۔ ناروے نے ہندوستان کے کئی پروگراموں میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیر خارجہ نے ناروے سے خواہش کی کہ ایم ٹی سی آر ، این ایس جی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے ہندوستان کو اپنی تائید جاری رکھے ۔ وزیر خارجہ ناروے نے اپنی تائید کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ناروے کی ان اداروں کی رکنیت کیلئے ہندوستان کی تائید پر انحصار کرسکتا ہے ۔ وزیرخارجہ سشما سوراج نے ایم ٹی سی آر کے سبکدوش ہونے والے صدر ناروے کے رونالڈ ویس کا تذکرہ کرتے ہوئے اُن کی بھی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT