Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / ہندوستان کی میزائل ٹسٹنگ پر پاکستان کا احتجاج

ہندوستان کی میزائل ٹسٹنگ پر پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ذریعہ اس کے سوپر سونک انٹر سپیٹر میزائل کی ٹسٹنگ کی وجہ سے خطہ میں اختیارات کے توازن میں بے قاعدگی پیدا ہوجائے گی لہٰذا پاکستان اس معاملہ کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائے گا۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے خارجی امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ ہندوستان میزائل ٹسٹنگ کے ذریعہ جو حالات پیدا کررہا ہے اس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر پاکستان اپنی آواز بلند کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی دفاع سے متعلق بے پرواہ نہیں ہے اور یقینی طور پر دفاعی طاقت میں مزید اضافہ کیا جائے گا جس کیلئے نئی ٹیکنالوجیز کو بھی اپنایا جائے گا۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو امریکہ کی جانب سے تعاون مل رہا ہے کیونکہ امریکہ یہ سوچ رہا ہیکہ چین کو قابو میں رکھنے کیلئے ایک طاقتور ہندوستان کا ہونا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ صرف ایک روز قبل ہی ہندوستان نے اپنے سوپر سونک انٹر سپیٹر میزائل کی آزمائش کی تھی جو کسی بھی بالسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT